بلاول اور عراقی نائب وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

بغداد، 5 جون (الائنس نیوز): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات سمیت متنوع اور کثیر جہتی شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔

بلاول اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے مرحلے پر آج صبح اردن سے عراق پہنچے۔ نائب وزیر خارجہ محمد حسین بحرالعلوم، عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی اور سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

عراق میں قیام کے دوران بلاول ملک کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ زیارت کے علاوہ پاکستانی سفارتخانے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here